رو سی وفد کے دور ے میں متعدد شعبوں میں تعا ون کے روڈ میپ پر دستخط ہو نگے، چیئر پر سن ایس بی آئی

جمعرات 19 اپریل 2018 20:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسیٹمنٹ ناہید میمن نے بتایا کہ رشین فیڈریشن (روس) اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر روس سے ایک اعلیٰ اختیاراتی تجارتی وکاروباری وفد اگلے ہفتے پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ رہا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روسی وفد کو اس دورے کی دعوت سندھ حکومت نے دی ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ اکتو بر 2017ء میں سندھ حکو مت اور سینٹ پیٹرز برگ کے درمیان سینٹ پیٹر برگ میں’’سندھ سینٹ پیٹر زبر گ معا ہدہ برا ئے باہمی تعا ون‘‘ (SINH-SAINT PETERSBURG AGREEMENT ON MUTUAL COOPERATION)) پر دستخط ہوچکے ہیں اور روسی وفد کا یہ دورہ اسی معاہدے کو آگے بڑھانے کی کڑی ہے۔ اس مو قع پر روسی وفد سندھ کے سرمایہ کاروں سے 24 اپریل 2018ء کو بزنس ٹو بزنس (B2B) ملاقات کریگا۔

(جاری ہے)

روسی وفد میں سینٹ پیٹرز برگ کی بڑی کمپنیوں جن میں ٹیکسٹائل، توانائی، آئل اینڈ گیس، ہلکی صنعتیں، فارما سیوٹیکلز، واٹر ٹریٹمنٹ، ایوی ایشن، فوڈ اور دیگر صنعتوں کے نمائندے شامل ہونگے۔ چیئر پرسن ناہید میمن نے بتایا کہ روس پاکستانی سامان اور سروسز کیلئے اپنی مارکیٹ کھولنا چاہتا ہے چنانچہ اس دور ے میں تجارت اور کاروبار بینکنگ چینل کے ذریعے کئے جانے پر مذاکرات ہو نگے جبکہ سینٹ پیٹرز برگ اور کراچی کے مابین براہ راست پروازو ں کے لئے سول ایویشن اور پی آئی اے حکام سے بھی مذاکرات ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ روسی وفد ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستان کی مہارت سے استفادہ چاہتا ہے اور ہوم ٹیکسٹائل، فیشن گارمنٹس، لیدر گارمنٹس کے علاوہ ٹیکسٹائل کے خام مام یعنی کاٹن یارن کے شعبے میں بھی تجارت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روسی وفد میں ریسٹورنٹس اور ہوٹل فیڈریشن کے صدر بھی موجود ہونگے جو اشیائے خوردو نوش کے کاروبار کے بار ے میں بات چیت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے روسی پانی ٹریٹمنٹ کی کمپنی کے ساتھ بھی متعلقہ محکمو ں کے مذاکرات ہو نگے اور 24,25 اپریل کو کراچی میں موجودگی کے دوران روسی وفد کے ساتھ متعدد شعبوں میں روڈ میپ پر دستخط کئے جائیں گے۔