
سینیٹ انتخابات میں ساز ش کے تحت مجھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ ڈلوایاگیا، وجیہہ الدین خان
پی ٹی آئی کے ریجنل صدر زرگل خان نے کہا وزیراعلیٰ نے ان کو ووٹ دیا ہے آپ بھی دیں، بعد میں پتہ چلا امیدوار پیپلز پارٹی کا تھا،رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ووٹ پول کرنا سب سے بڑی غلطی تھی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سنے بغیر نوٹس جاری کیا،جن لوگوں کو عوام نے مسترد کیا انہی کو عمران خان نے سینے سے لگایا،عمران خان سیاستدان نہیں ،صرف سلیبرٹی ہیں،کھلاڑی کے علاوہ اُن کی کوئی پہچان نہیں تھی، اکبر ایس بابر نے اپنی پرانی کرولا گاڑی میںگھما کر مشہور کیا،پرویز خٹک کے پاس کوئی وژن نہیں ،وہ نواز شریف کی طرح حکومت کے آخری مہینے میں سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 19 اپریل 2018 20:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے کے ساتھ عمران خان کا ساتھ دیاجن لوگوں کو عوام نے مسترد کردیا انہی لوگوں کو عمران خان نے اپنے سینے سے لگایا۔
انہوں نے کہاکہ پی آئی میں شامل ہو کر عمران خان کو سازشی ٹیم سے بچانا چاہتا تھا،عمران خان سیاستدان نہیں ،صرف سلیبرٹی ہیں،کھلاڑی کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئی پہچان نہ تھی اکبر ایس بابر نے اپنے کرولا گاڑی میں گھما کر مشہور کیا، آج نظریے کی ہار اور پیسہ کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسٹ میں موجود دس لوگوں نے تو باضابطہ پی ٹی آئی میں شمولیت بھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر کی سیٹیں چلی گئیں، آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آیا، عوام کو بتائیں پیپلز پارٹی سے کتنے پیسے لئی ا۔نہوں نے کہا کہ سارے ادارے وزیراعلیٰ کے ماتحت ہیں، اکیس سالہ سیاسی زندگی میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر جلسہ میں بھی کوئی کان میں کوئی بات کہے تو بغیر تحقیق کے کہہ دیتے ہیں،بنی گالا کے دروازے پانچ پانچ کروڑ کی گاڑیوں میں آنے والوں کیلئے کھلے ہیں، عام لوگوں کیلئے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہمیشہ کہا کرتا تھا پارٹی میں شامل ہونے والوں کا ماضی ضرور دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے پاس کوئی وژن نہیں، وہ اچھا سیاسی کھلاڑی ہے،جھوٹ و فریب میں ماہر ، نواز شریف کی طرح حکومت کے آخری مہینے میں شہید ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے چار، چار ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے،آج پارٹی مکمل طور پر سازشی ٹولہ کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 لوگ پرویز خٹک سے اصولی اختلاف رکھنے والے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب نظریاتی لوگ پارٹی میں کہیں دکھائی نہیں دیتے ،جسٹس (ر) وجیہہ الدین، فوزیہ قصوری، اکبر ایس بابر، تسنیم نورانی، عابد خان ایڈوکیٹ،داوڑ کنڈی جیسے اصولی تنقید کی بناء پر پارٹی سے نکالے گئے۔
مزید قومی خبریں
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.