
لاہور،انویسٹی گیشن پولیس سٹی نے قتل،اندھے قتل اوربھتہ کے مقدمہ میں ملوث8 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدکرلیے
جمعرات 19 اپریل 2018 21:14
(جاری ہے)
سال 2015میںملزمان کا پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر مصری شاہ کے علاقہ نادرا چوک پر مظفر بیگ اور اس کے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا ملزمان نے طیش میں آکر فائر کر کے مظفر بیگ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
تھانہ راوی روڈ کے انچارج سب انسپکٹر محمد عالم نے اندھا قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان وحیداحمد اور محمد ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ وحید احمد نے اپنے راشتے داراصغر جاویدکو اپنی بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنے دوست محمد ارسلان کے ساتھ مل کر اغواء کر کے قتل کر دیاتھا۔ تھانہ بھاٹی کے سب انسپکٹردانیال نے ڈبل مرڈر کے 6سال سے مفرور مجرم اشتہاری شبیر کوٹریس کرکے کراچی سے گرفتار کر لیا۔ملزم شبیرنے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنے بڑے بھائی تنویر ،بھابھی شبانہ بی بی اور بھتیجے اسامہ پررات سوتے ہوئے پٹرول پھینک کر آگ لگادی۔آگ سے جھلسنے سے اس کا بھائی تنویرزخمی ہوالیکن شبانہ اور اسامہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ شفیق آباد کے انچارج انسپکٹر امتیاز حسین نے بھتہ کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد اسلم اور ادریس کو ٹریس کرکے پاکپتن سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے شفیق آباد کے علاقہ سے محمد اعظم نامی شخص سے پینسٹھ ہزار روپے بھتہ وصول کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سید اکرار حسین نے قتل، اندھے قتل اوربھتہ کا مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر نے پرپولیس ٹیموں کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
صوبہ جل رہا ہے اور گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.