
قبائل کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ایپکس کمیٹی
جمعرات 19 اپریل 2018 23:04
(جاری ہے)
فاٹا / کے پی میں بحالی امن کے بعد ٹرانزیشن کے عمل کو بتدریج اور مربوط طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس بات پر بھی اتفاق کیاگیا کہ فاٹا کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کاقیام فوری طورپر عمل میں لایا جائے کمیٹی نے فاٹا میں اشیائے خوردونوش اورعارضی طورپر بے گھرافراد کے علاقوںمیں تعمیراتی میٹریل پرعائد ٹیکس ختم کرنے کوسراہا۔شرکاء نے قبائلی علاقہ جات اور ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی بحالی اور ترقیاتی عمل میں عوام اور عمائدین کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہااور اس عزم کااظہار کیا گیامملکت پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنے کی کسی بھی سازش کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائیگی اور بیش بہا قربانیوں سے حاصل کردہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ اس عزم کااظہار بھی کیا گیا کہ حکومت تمام عناصر بشمول نوجوان طبقے کی جانب سے نشاندہی کردہ حل طلب عوامی مسائل پر آئین اور قانون کے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے غورکرے گی۔کمیٹی نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ قبائلی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کوفروغ دیاجائے اور اس سلسلے میں قومی عمائدین اور منتخب نمائندوں کی جاری کوششوں کو خوش آئندقرار دیا۔ایپکس کمیٹی نے واضح کیا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران انتہائی مشکل حالات میں قبائلی عوام، عمائدین اور منتخب نمائندوں نے امن کے قیام اور علاقے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے جو کہ قابلِ ستائش ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ اور آئندہ مسائل کا حل بھی صرف قومی جرگے اورمقامی قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایپکس کمیٹی کے ممبران نے زور دیا کہ قانون کی عمل داری کو ہر حال میں یقینی بنا یاجائے گا اور قبائل کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.