
دوسرا حماد اظہر فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ،این اے 126کی 200ٹیمیں مدمقابل ہونگی
جمعرات 19 اپریل 2018 23:11

(جاری ہے)
پچھلے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں امسال زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا، ہم نے کسی کو بھی سیاسی وابستگی کے بغیر ٹورنامنٹ میں شامل کیا ہے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوان ملک و قوم کاسرمایہ ہیں اور انہیں اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے آگے لانا چاہئے۔
اس موقع پر ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف نے ملک میں مثبت سرگرمیوں کو ہمیشہ فروغ دیا ہے، کیونکہ اب قوم کو ترقی کا سفر طے کرنا ہے، ہم نے پسماندہ قوم نہیں رہنا، جنہوںنے ملک کو نچوڑا، قوم کے ساتھ ظلم و زیادتی کی، بلاتمیز ہر نسل کے شہری کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہماری جنگ ان کے ساتھ ہے اور عمران خان کی قیادت میں نوجوان نسل یہ جنگ ضرورت جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل تک فرشتہ صفت ہونے کے دعویدار نیب اور قومی اداروں کے سامنے کھل کر آگئے ہیں۔ ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت کے مشورے دے رہے ہیں، قومی اداروں کو پہلے تباہ و برباد کیا اب ان کی تلاشی لینے کا وقت آیا تو عوام کو بدظن کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن تحریک انصاف ریاست کے ہر ادارے کے ساتھ ہے جو ملک و قوم کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے، ہم پاک فوج اور عدلیہ اور نیب کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان اداروں نے قوم کی قسمت بدلنے کی ٹھان لی ہے جبھی تو ہر جلسے میں پوچھا جارہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا بھائی آپ کو قوم سے غداری، لوٹ ماراور چوری چکاری اور اداروں کیخلاف بغاوت پر نکالا گیا ہے، اگر تفصیلات جاننا چاہتے ہو تو آجائو تمہیں لکھ کردیدیں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاک سائوتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا
-
ایس ایم افضل میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل جواد کرکٹ کلب نے94رنز سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
-
انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامٹ میں اسلامیہ کالج نے گورنمنٹ کالج کو شکست دیدی
-
سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن ایس ایس ڈبلیو ایم بی باسکٹ بال فیسٹیول کا آغاز (کل) سے ہوگا
-
آئی پی ایل کی قدر میں مسلسل دوسرے سال بڑی کمی ریکارڈ
-
ویرات کوہلی نے کروڑوں روپے کا بنگلہ بڑے بھائی کے نام کر دیا
-
بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان
-
حکومت کا ارشد ندیم کے کوچ پرتاحیات پابندی عائد کرنے کا نوٹس
-
ٹیسٹ 20 کے نام سے کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف
-
جاوید میانداد نے بھارت کو ایشیا کپ ٹرافی نہ دینے کی حمایت کر دی
-
2026 میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے تمام 20 ٹیموں کی تصدیق ہو گئی
-
پاکستان جنوبی افریقہ سیریز، وائٹ بال سیریزمیں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.