عارف والا، ڈائریکٹر ہیلتھ کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون

3 عطائی ڈاکٹر گرفتار ہسپتال سیل کردیا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:15

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ڈائریکٹر ہیلتھ کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون -3 عطائی ڈاکٹر گرفتار ہسپتال سیل کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق گولہ چوک میں ڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال صادق سلیم ، ڈی ایچ او پاکپتن ڈاکٹر الیاس انجم ، ڈی ایچ او (ایم ایس ) پاکپتن ڈاکٹر محمدعباس اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ عارفوالا رائو شمشیر علی خاں نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عبداللہ ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم کے عطائی ڈاکٹر ساجد کو پکڑلیا جبکہ نواحی گائوں میں دعا ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم سے نجمہ بی بی دختر فیاض اور نواحی گائوں سے عطائی ڈاکٹر حمید اختر کو پکڑلیا تینوں ہسپتال سیل تھانہ میں مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال صادق سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر عطائیت کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا گیا جوروپوں کیلئے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیںایسے لوگ عطائی کہلانے کے قابل بھی نہیں ہیں