واٹربورڈ اپنے صارفین کو بلوں اور واجبات کی ادائیگی سہل بنانے اور انہیں مختلف سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اور انقلابی اقدامات اٹھارہا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ

جمعرات 19 اپریل 2018 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) واٹربورڈ اپنے صارفین کو بلوں اور واجبات کی ادائیگی سہل بنانے اور انہیں مختلف سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اور انقلابی اقدامات اٹھارہا ہے ، جلد واٹربورڈ موبائل ایپس متعارف کرائی جائے گی جس کے زریعے صارفین کسی بھی مقام سے اپنے بلوں کی ادائیگی یاان سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں ، 15 سے زائد بینکوں کی تمام شاخوں پربل وصول کرنے کی سہولیات فراہم کردی گئی ہے ،اس ضمن میں فنڈ ٹرانسفر ، اے ٹی ایم ، موبائل پیسہ سمیت دیگر سہولیات بھی میسر ہیں ، بلوں سے متعلق صارفین کو معلومات کی فراہمی کیلئے شہر میں متعدد کنزیومر سینٹر فعال کردیئے گئے ہیں ، ان کی تعداد میں مزید اضافہ بھی کیا جارہا ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی سربراہی میں واٹربورڈ کے آر آر جی ،ایچ آر ڈی اینڈ اے ، آئی ٹی ،کمپیوٹر اور بپلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد اسلم خان ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر معراج الدین ، کمپلینٹ اور کنزیومر سینٹر کے انچارج زاہد محمود اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ صارفین کو بلوں اور واجبات کی ادائیگی سمیت بلوں کے بارے میں فوری معلومات بہم پہنچانے کیلئے تمام تر جدید سہولیات فراہم کی جائیں ، نیز ٹیکس ریکارڈ کو درست کرکے ٹیکس وصولی کے نظام کو درست سمت میں ڈالا جائے ، انہوں نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ واٹربورڈ کا موبائل ایپس متعارف کرائیں جس کے زریعے واجبات کی وصولی ، صارفین کو ان کے واجبات اور بلوں کے بارے میں معلومات فوری میسر ہوسکیں ، موجودہ کنزیومر سینٹر کوجدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور یہاں آنے والے صارفین سے نہ صرف خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے بلکہ ان کو درپیش معلومات فوری فراہم کی جائیں ،اس کے علاوہ شہر کے مختلف اضلاع میں بھی کنزیومر سینٹر قائم کیئے جائیں ، اجلاس کے شرکاء نے اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا کہ واٹربورڈ نے اپنے صارفین کی سہولیات کیلئے پوسٹ آفس سمیت 15 سے زائد بینکوں کی تمام شاخوں میں بلوں کی وصولی کا انتظام کیا ہے جبکہ ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے ، ان میںحبیب بینک ،سمیٹ بینک ،یونائیٹڈ بینک ، الائیڈ بینک،ایم سی بی بینک ، کے ایس بی بینک ، فرسٹ وومن بینک ، بینک الحبیب ، این آئی بی بینک ،عسکری بینک،بینک الفلاح، سندھ بینک ، یومائیکروفنانس بینک شامل ہیں ، جبکہ صارفین لنک ون اے ٹی ایم ، بینک الفلاح موبائل پیسہ کے ذریعے بھی ادائیگی کرسکتے ہیں اس کے علاوہ نیشنل بینک کی عوامی مرکز برانچ میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک بل جمع کراسکتے ہیں ،چیک کے ذریعے ادائیگی بھی ممکن بنادی گئی ہے اس کے لئے کراس چیک پرکنزیومر نمبر تحریر ہونا ضروری ہے،واٹربورڈ کے صارفین یو این نمبر 111-11-5972 پر بھی بلوںسے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :