Live Updates

میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات میں صداقت نظر آتی ہے، علی ظفر کا ماضی کچھ زیادہ شاندار نہیں رہا: عامر لیاقت حسین

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اپریل 2018 20:38

میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات میں صداقت نظر ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات میں صداقت نظر آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر عائد کیے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات پر عامر لیاقت حسین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ابھی اس معاملے پر واضح طور پر کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی، تاہم میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات میں صداقت نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

علی ظفر کا ماضی کچھ زیادہ شاندار نہیں رہا ہے۔ میشا شفیع ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں وہ کبھی بھی محض شہرت کیلئے ایسے الزامات عائد نہیں کریں گی۔ میشا شفیع کے الزامات کی تحقیقات کرکے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے جہاں شوبز کی دیگر کئی شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کیا تھا، وہیں علی ظفر نے بھی اس حوالے سے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کی شمولیت کی مخالفت کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات