
گورنر سندھ محمد زبیر نے 17 ویں سندھ گیمز کا افتتاح کر دیا
6 برس بعد منعقد ہونے والے سندھ گیمز میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع حاصل ہوگا، محمد زبیر
جمعرات 19 اپریل 2018 22:59

(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ 6 برس بعد منعقد ہونے والے سندھ گیمز میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع حاصل ہوگیا ہے ،کھلاڑی اپنی مہارت ، صلاحیت ،محنت اور لگن سے ہی نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں ، سندھ کے کھلاڑی بہت با صلاحیت ہیں ،سندھ گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو دنیا میں مقام اور پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، سندھ گیمز میں فاتح کھلاڑی اپنے شہر جا کر ایک نئے جوش، جذبہ اور ولولہ کے ساتھ قومی اور پھر عالمی مقابلوں کی تیاری شروع کریں ۔
انہوں نے کہا کہ فخر سے کہتا ہوں کہ قومی ترقی کی شہ رگ کراچی کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں ،شہر میں پاکستان سپر لیگ فائنل اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز میں لوگوں کے جوش وخروش نے یہ بات ثابث کردی ہے کہ پر امن شہر کے مکین کھیلوں سے والہانہ محبت رکھتے ہیں ، شہر میں ایک کے بعد ایک کھیلوں کے مقامی و بین الاقوامی مقابلے جاری ہیں، مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر اقوام عالم میں کراچی کو امن پسند اور کھیلوں کے حب کے طور پر نمایاں مقام دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری بجا طور پر مبار ک باد کے مستحق ہیں کہ جس طرح کرکٹ کے دونوں بڑے ایونٹس میں مہمان نوازی کا ثبوت دیا اسی طرح صوبہ بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ گیمز کے اختتام تک مہمان نوازی کا حق ادا کرینگے اور لوگوں کو قریب لانے اور ان میں محبت اور یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔گورنرمحمد زبیر نے کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی محبت کرنے والوں کا شہر ہے ، کراچی کے مکین سندھ گیمز میں اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کریں اور شہر کے 15 مقامات پر ہونے والے مقابلوں میں ہمارے مستقبل کے معماروں کی بھرپور حوصلہ افزئی کریں ، مجھے یقین ہے کہ دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑی اور آفیشلز یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے ۔گورنرسندھ نے صوبائی وزیر کھیل ، سیکریٹری ، بوائے اسکائوٹس ، شہری اداروں با الخصوص پولیس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور کھیل سے والہانہ محبت سے ہی سندھ گیمز کا انعقاد یقینی ہوا۔واضح رہے کہ 4 روزہ گیمز میں سندھ بھر سے 3 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، سندھ گیمز میں مردوں کے 30 اور خواتین کے 17 مقابلے شہر کے 15 مختلف مقامات پرکرائے جا رہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ سندھ گیمز میں شریک کھلاڑیوں ، آفیشلز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو رہائش ، ٹرانسپورٹ سمیت کھیلوں کے وینیو ز پر بہترین شہولیات فراہم کی جائیں ، ہر وینیو پر ڈاکٹر کی ٹیم اور ایمبولینس کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سندھ رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارڈیوٹی انجام دیں گے ۔ سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز عباسی نے 17 ویں سندھ گیمز کے انعقاد پر تمام متعلقہ اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.