Live Updates

بلین ٹری سے لے کر تفریحی مقامات پر قبضہ نیازی سروس کی کرپشن کا ثبوت ہے،سعید غنی

عمران نیازی خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز کی طرف سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر کرپشن کے الزامات کا حساب دیں، بیان

جمعرات 19 اپریل 2018 23:26

بلین ٹری سے لے کر تفریحی مقامات پر قبضہ نیازی سروس کی کرپشن کا ثبوت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ بلین ٹری سے لے کر تفریحی مقامات پر قبضہ نیازی سروس کی کرپشن کا ثبوت ہے،عمران نیازی خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز کی طرف سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر کرپشن کے الزامات کا حساب دیں۔ جمعرات کو جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ بلین ٹری سے لے کر تفریحی مقامات پر قبضہ نیازی سروس کی کرپشن کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے خود سینیٹ نشست کی بولی 40کروڑروپے لگائی تھی۔ قو م کو اس سوال کا جواب دیں کہ انہوں نے سینیٹ کی نشست کتنے میں بیچی۔ سعید غنی نے کہا کہ قوم عمران کے ذریعہ آمدنی سے بھی لاعلم ہے اور حیران ہے کہ عمران شاہانہ زندگی کیسے بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے سارا ملبہ اپنی پارٹی کے ایم پی ایز پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز کی طرف سے وزیراعلی پرویز خٹک پر کرپشن کے الزامات کا حساب دیں وہ تضادات کا شکار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات