عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین نے جمہوریت کی بقاء اور ملک کی سلامتی کے لئے پرامن جدوجہد کی ہے، انجینئر زمرک خان اچکزئی

ووٹ کو عزت دینے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور آج ہمارے اکابرین کی بدولت ہی ملک میں 1973 کی آئین ووجود رکھتی ہے ، پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین نے جمہوریت کی بقاء اور ملک کی سلامتی کے لئے پرامن جدوجہد کی ہے ووٹ کو عزت دینے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور آج ہمارے اکابرین کی بدولت ہی ملک میں 1973 کی آئین ووجود رکھتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اب بھی وقت ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین کے نقش قدم پر چل کر ہی جمہور یت کو مضبوط کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے گزشتہ دنوں سیمینار میں مفصل بات کی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں ہے کہ ملک کو جمہوریت کے بغیر مضبوط نہیں کیا جا سکتا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کرے 73 کے آئین بنانے میں سب سے بڑا کردار ولی خان کا رہا جنہوںنے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود 73 کے آئین میں کردار ادا کیا آج کچھ لوگ آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو آئین اور جمہوریت کے بغیر مضبوط نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے مضبوطی کے لئے کردا رادا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کامیابی حاصل کرے گی قلعہ عبداللہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے ہم اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں ہم نے ہمیشہ بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے اور کر تے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :