ہاکس بے کی صحافی کالونی اور صحافیوں کے دیگر مسائل جلد حل کئے جائیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ کی صحافیوں کو یقین دہانی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:46

ہاکس بے کی صحافی کالونی اور صحافیوں کے دیگر مسائل جلد حل کئے جائیں گے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہاکس بے کی صحافی کالونی اور صحافیوں کے دیگر مسائل جلد حل کئے جائیں گے میں صحافیوں کے بچوں کی دعائیں ضرور لوں گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو ہدایت کی ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدام کریں ۔

جمعرات کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران جب وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے صحافیوں نے ہاکس بے میں صحافی کالونی کے انفرا اسٹرکچر اور کچھ حصہ پر قبرستان بنانے ،نیو ملیر میں صحافی کالونی کی قر عہ اندازی کے حوالے سے سولات کئے اور ان مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔ جس پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ان مسائل کو جلدی حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سوال پر کہ صحافی ہاکس بے میں اپنے مکانات تعمیر کرنا چاہتے ہیں اور تعیمراتی کام شروع ہو چکا ہے لیکن انفرا اسٹیکچر موجود نہیں ہے اس حوالے سے حکومت اپنے حصے کے فنڈز ادا کرے مزید یہ کہ صحافی کالونی کے بلاک ٹو پر ایک حصہ پر قبرستان بنایا گیا ہے وزیر اعلی سندھ اس مسئلے کو حل کر کے عامل صحافیوں کے بچوں کی دعائیں لیں ۔ جس پر وزیر اعلی سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ان مسائل کو حل کر کے ضرور ان کے بچوں کی دعائیں لیں گے ۔

انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو ہدایت کہ وہ جلد اس مسئلے کو حل کریں۔وزیر اعلی سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ ہاکس بے اسکیم میں صحافی کالونی کے بلاک تھری اور تھری اے محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں ان کے والد صاحب مرحوم عبد اللہ شاہ نے صحافیوں کو پلاٹ دئیے تھے جبکہ بلاک ٹو میں تقریبا ساڑھے 4 سو پلاٹ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم شاہ نے 2009 میں دئیے جن کی بلیٹنگ کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی کارروائی بھی مکمل ہوئی ہے۔