
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک )آنے والی نسلوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا،
سی پیک سے پورے خطے کی معیشت مضبوط ہو گی،پاکستان اور چین دنیا کے سینٹرل پوائنٹ پر ہیں یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کی نظر سی پیک پر ہے،ون روڈ ون بیلٹ میں ثقافت کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، موجودہ حکومت نے چین کے ساتھ ثقافتی وفود کے تبادلوںکو فروغ دیا ہے ،عالمی سطح پر پاکستان کا اصل چہرہ پیش کرنے کے لئے فلم ،قومی ورثہ ،ثقافت ،زبان کا بہت اہم کردار ہے، پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں تھا جو سکرین سیاحت پر نہیں تھے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا چینی ثقافتی مرکز کی تیسری سالگرہ کی تقریب سے خطاب
جمعرات 19 اپریل 2018 23:47

(جاری ہے)
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چین کی دوستی کو مختلف ادوار میں مختلف نام دیے گے،سی پیک سے دوستی ایک نئے دور میں شامل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی مرکز میں کلچرل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو چینی زبان سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلچرل سینٹر کے حوالے سے چینی سفیر کی کوششوں پر مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی فلم پالیسی کو بجٹ 2018میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان دنیا کے چند ممالک میں تھا جو سکرین سیاحت پر نہیں تھا ،عالمی سطح پر پاکستان کا اصل چہرہ پیش کرنے کے لئے فلم ،قومی ورثہ ،ثقافت ،زبان کا بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے ) جمال شاہ کی قیادت میں ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور پاکستان چین کے درمیان ثقافتی سفارتکاری کے لئے اچھا کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین کے ثقافتی مرکز کے قیام کو تین سال مکمل ہوچکے ہیں یہ مرکز صرف ایک ثقافتی مرکز ہیں نہیں بلکہ ثقافتی سرگرمیوں ، پرفارمنگ آرٹس ، ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے کے لئے بے پناہ موقع اور طلباء کو چینی زبان سکھائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام سے عوام تک رابطے اور ثقافتی وفود کے تبادلے نہیں ہونگے، اس وقت تک ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ جب پاکستان کے دورے پر آئے تو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے (سی پیک) کا افتتاح کیا اس منصوبے کا فائدہ آنے والی نسلوں اور خطے کو ہوگا ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ چین کے سفیر یاہو جنگ کا دونوں ممالک کے مابین ثقافتی وفود کے تبادلوں ،فلم کے تبادلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی چینی سفیر سے ثقافت کے حوالے سے بات چیت ہوتی ہے تو اسکا مثبت جواب ملتا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.