ڈاکٹر علامہ اقبال آفاقی شاعر تھے‘ سابق سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:54

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ اقبال ایک آفاقی شاعر تھے اور ان جیسا شاعر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے جو اپنی شاعری سے قوموں کی تقدیر بدلنے کا ہنر اور خاصا رکھتا ہو۔اقبال کی شاعری میں قرآن پاک کا عکس ہے اور وہ حقیقی معنوں میں اسلام کی تشریح ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 80ویں یوم وفات کے حوالے سے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ فورم پاکستان کے زیراہتمام چارروزہ تقریبات کے دوسرے روز مقامی سکول میں منعقدہ سیمینار ’’اقبال تجھے سلام‘‘سے خطاب کیا۔

اس موقع پر سکول کے طلباء نے ٹیبلولز،تقاریر اور کلام اقبال کے ذریعے علامہ اقبال کوخراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر زوہیب سرور،نعیم اقبال نعیم،طلحہ سلیم،ڈاکٹر حمید رضا صدیقی سمیت دیگر نے شر کت کی۔