جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون

جمعہ 20 اپریل 2018 11:47

قصور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،خاتون منشیات فروش اور 6اشتہاری مجرمان سمیت 26جرائم پیشہ ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کا آغاز کررکھا ہے ،اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او ملک جبارنے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں اور 8جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے 150لیٹر شراب ،ایک پسٹل اور قمار بازی کے دوران دائو پر لگی رقم برآمد کی ، اسی طرح تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ایس ایچ او محمد یاسر کی سراہی میں کریک ڈائون کرتے ہوئے خاتون منشیات سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 4کلوگرام چرس اور 20لیٹر دیسی شراب برآمد کی،تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2کلوگرام چرس برآمد کی ،اسی طرح تھانہ گنڈاسنگھ والا،مصطفی آباد،الہٰ آباد ،صدر پھولنگر اور صدر پتوکی پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 8ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل ،پمپ ایکشن ،رائفل 244بوراور 55لیٹر دیسی شراب برآمد کی ،جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث 6مجرمان اشتہاریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :