برطانیہ میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، فرانس اور جرمنی بھی متاثر

جمعہ 20 اپریل 2018 16:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) برطانیہ میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ فرانس اور جرمنی بھی متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو کہ اپریل کے مہینے میں گزشتہ 70 سال کے دوران گرم ترین مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرمعمولی درجہ حرارت بڑھنے پرشہری دھوپ کو انجوائے کرنے ساحل پرآگئے۔ ادھرفرانس میں بھی موسم وقت سے پہلے گرم ہوگیا، گرمی بڑھنے پردن کیوقت ایفل ٹاور کی رونق بڑھ گئی ہے اورلوگ پارکوں کا رخ کررہے ہیں۔ جرمنی میں بھی رواں ہفتے گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔