پی آئی اے ریفرنڈم میں پیپلزیونٹی کی کامیابی پیپلزپارٹی پر اعتماد کی دلیل ہے ،مکھی اودھا مل

جمعہ 20 اپریل 2018 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکریٹری و ضلع کونسل کراچی کے ممبر مکھی اودھا مل، ضلع ملیر کے سینئر رہنما ماما غلام اکبر بلوچ، ضلع کونسل کے ممبر عبدالستار حمایتی، پی ایس 127کے انفارمیشن سیکریٹری آغا کریم خان، یوسی غریب آباد کے وائس چیئرمین لیاقت علی بلوچ، یوسی 15ولی محمد گوٹھ کے وائس چیئرمین عبدالحمید بلوچ، آصف اقبال ، سائیں ماسٹر جان محمد بلوچ اور اسلم کامریڈ PIA ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز یونٹی کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب و مظلوم عوام ، مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں اور لیبرز کی نمائندہ جماعت ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار و نظریات اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن و وژن کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے ریفرنڈم میں کامیابی پر پیپلز یونٹی کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان ، تمام عہدیداران، ورکرز ، سپورٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ پورے کریں گے اور ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہوئے انہیں ان کے جائز حقوق دلائیں گے۔