ماں بچہ صحت پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

جمعہ 20 اپریل 2018 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ماں بچہ صحت پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ماں بچہ صحت پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ایمبولینسز میں امریکہ یا جاپان کے گیس سلینڈر لگانے کی بجائے چائنہ کے استعمال کئے گئے۔

(جاری ہے)

قیمت کے حوالے سے کنٹریکٹر سے اضافی رقم وصول نہیں کی گئی۔31 کروڑ روپے سے زائد بنیادی مراکز صحت کو ٹرانسفر کئیے گئے۔اشیاء کی خریداری کے لیے پریکیورمنٹ سسٹم کو فالو نہیں کیا گیا۔جبکہ ان کی اکاؤنٹس نہ ہونے پر بھی خریداریکی گئی۔ان تمام فنڈز کی محکمہ قانون سے منظوری نہیں لی گئی۔تمام کی تمام اشیاء نان رجسٹرڈ فرم سے خریدی گئی۔لہذا یہ ایوان استدعا کرتا ہے کہ اس کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہداروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔