وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ ممالک کے رہنمائوں کے ہمراہ تین ریٹریٹ سیشن میں شرکت کی

جمعہ 20 اپریل 2018 21:09

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ ممالک کے رہنمائوں کے ہمراہ ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس کے دوسرے کے روز جمعہ کو دولت مشترکہ ممالک کے رہنمائوں کے ہمراہ تین ریٹریٹ سیشن میں شرکت کی۔ ونڈسر کیسل میں ریٹریٹ سیشنز کے دوران وزیراعظم نے دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے مختلف رہنمائوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں موجود ہیں، نے گزشتہ روز ایگزیکٹو سیشنز میں سرگرمی سے شرکت کی اور معیشت، سیکورٹی اور پائیدار ترقی کے بارے میں پاکستان کے نکتہ نظر کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔ پاکستان 53 رکنی دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے اور تنظیم میں نہایت فعال کردار ادا کر رہا ہے۔