وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اہم اجلاس
ہفتہ 18 جولائی 2026 21:03
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں پر موثر اور تیز رفتار عملدرآمد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک میں ضروری ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے دورانیہ کم کیا جا سکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ دیر موٹر وے منصوبہ مالاکنڈ ڈویڑن کے عوام کے لیے عمران خان کی صوبائی حکومت کا ایک اہم تحفہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف سفر کا دورانیہ کم ہوگا بلکہ ایندھن کی بچت اور سفری اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیر موٹر وے سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے مالاکنڈ ڈویڑن کے دور افتادہ سیاحتی علاقوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی، جس کے نتیجے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اجلاس میں پشاور۔ڈی آئی خان موٹر وے اور سوات موٹر وے فیز ٹو منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا۔ صوبائی کابینہ اراکین، آفتاب عالم ایڈووکیٹ، شکیل خان، شفیع جان، مزمل اسلم کے علاوہ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ اسلام زیب، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عامر سلطان ترین، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
انڈیا: آسام میں انسانی حقوق کارکنوں کی حراست پر یو این ماہرین کو تشویش
-
امریکہ ایران جنگ: شہری املاک پر جاری حملے تشویشناک، یو این چیف
-
این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا
-
چئیرمین پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے متنازع بیان کی مخالفت کردی
-
اردن میں ایرانی حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا، 4 زخمی ہوگئے
-
حکومت کا سی پیک پاورمنصوبوں کا مہنگا قرض، سعودی عرب سے سستا قرض لےکر اتارنے کا پلان
-
اگر امریکا مزید جنگ اور ذلت کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے تو ایرانی قوم تیار ہے
-
ایران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کیلئے روس متحرک ہوگیا
-
امریکا نے سعودی عرب کو 1.96 ارب ڈالر کا جدید ویپن ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دےدی
-
ہم نے 1100 کروڑ کا تھرمل پلانٹ خریدا ہے
-
پہلے بھائی پاکستان کیخلاف باتیں کرتا تھا، اب بہنوں نے یہ کام شروع کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.