Live Updates

امریکا نے سعودی عرب کو 1.96 ارب ڈالر کا جدید ویپن ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دےدی

جدید سسٹم میں ہدف شکن ہتھیاروں کا نظام اور متعلقہ آلات شامل ہوں گے، یہ سسٹم سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنا دے گا۔ امریکی وزارت خارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جولائی 2026 21:54

امریکا نے سعودی عرب کو 1.96 ارب ڈالر کا جدید ویپن ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) امریکا نے سعودی عرب کو درست ہدف کو نشانہ بنانے والا جدید ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ معاہدے میں جدید ہدف شکن ہتھیاروں کا نظام اور متعلقہ آلات شامل ہوں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو تقریباً 1.96 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز (APKWS-II) فراہم کرر ہے ہیں۔

سعودی عرب نے 10 ہزار فضا سے فضاء اور 10 ہزار فضاء سے زمین تک مار کرنے والے اے پی کے ڈبلیو ایس-II گائیڈنس سیکشنز خریدنے کی درخواست کی تھی۔ دفاعی نظام سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ جو اسلحہ سعودی عرب کو فروخت کیا جائے گا اس میں درست ہدف کو نشانہ بنانے والاجدیداسلحہ سسٹم اور متعلقہ سازوسامان شامل ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں جیونیوز کے پروگرام میں تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ امریکا نے اعلان کیا ہے کہ دو ارب ڈالر کا ایئرڈیفنس سسٹم کے تحت میزائل سسٹم سعودی عرب بھیجے جا رہے ہیں، سعودی عرب کو موجودہ صورتحال ڈیفنس سسٹم کی بہت ضرورت ہے۔

ایئرڈیفنس سسٹم اور پاکستان کی موجودگی میں سعودی عرب کے دفاع میں تقویت آئے گی۔ اگر یہ جنگ پھیلتی ہے اور عرب ممالک بھی ایران کے خلاف امریکا کے ساتھ شریک جنگ ہوجاتے ہیں ، پھر پاکستان کو بھی رول پلے کرنا پڑے گا، لیکن اس کا سب سے زیادہ فائرہ اسرائیل کو ملے گا۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا معاہدہ دفاع کیلئے ہے، پاکستان کا معاہدہ دیگر ممالک کیخلاف جارحیت کیلئے نہیں ہے۔

سعودی عرب کے ایئرڈیفنس سسٹم کو مئوثر بنانے کیلئے پاکستان یقینی طور پر کردار ادا کرسکتا ہے۔اسی طرح سینئر صحافی مںصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت نے ایران کو آگاہ کر دیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستانی فوجیوں کو یمن کے ساتھ سعودی عرب کی سرحد پر تعینات کردیا گیا۔ صحافی منصور علی خان نے رائٹرز کی رپورٹ کا حوالہ دیا کہ رائٹرز کے مطابق پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت نے ایران کو آگاہ کر دیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے اور سعودیہ پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ھوگا پاکستانی فوجیوں کو یمن کے ساتھ سعودی عرب کی سرحد پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ہے، پاکستان کی جانب سے یہ اقدام ان خدشات کی بناء پر کیا گیا ہے کہ رواں برس کے اوائل میں ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں حوثیوں کے میزائلوں کی وجہ سے پاکستان کو تنازعے میں دھکیلا جاسکتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات