پہلے بھائی پاکستان کیخلاف باتیں کرتا تھا، اب بہنوں نے یہ کام شروع کردیا

ان لوگوں میں نہ تو عقل ہے اور نہ ہی ان کی زبان قابو میں ہے، ن لیگی رہنماء حنا پرویز بٹ پاک فوج کیخلاف بیان دینے پر عمران خان کی بہنوں پر برس پڑی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جولائی 2026 19:43

پہلے بھائی پاکستان کیخلاف باتیں کرتا تھا، اب بہنوں نے یہ کام شروع کردیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب حنا پرویز بٹ افواج پاکستان کیخلاف بیان دینے پر عمران خان کی بہنوں پر برس پڑی ۔ ایکس پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو شرم آنی چاہئے جو پاکستان کے خلاف بیان دیکر بھارت سے داد وصول کر رہی ہیں۔ پہلے بھائی پاکستان کے خلاف باتیں کرتا تھا، اب بہنوں نے یہ کام شروع کر دیا۔

ان لوگوں میں نہ تو عقل ہے اور نہ ہی ان کی زبان قابو میں ہے۔ یاد رہے سابق وزیرعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی نے نجی ٹی وی انٹرویو میں الزام لگایا کہ معرکہ حق افواج پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا۔
نورین نیازی نے سنگین الزام عائد کیا کہ مودی چاہتا تو دو منٹ میں فکس کردیتا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ نہیں کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا تھا۔

(جاری ہے)

اس بیان پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نورین نیازی کا بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا کہ پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی، نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بیان شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ اس فیملی کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے۔