Live Updates

اردن میں ایرانی حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا، 4 زخمی ہوگئے

ایران نے اردن میں بیلسٹک میزائل حملے کئے، ہلاک فوجی میزائلوں اور ڈرون حملوں کیخلاف دفاع کر رہے تھے، امریکی سینٹکام کی تصدیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جولائی 2026 23:41

اردن میں ایرانی حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا، 4 زخمی ہوگئے
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) امریکہ سینٹ کام نے اردن میں ایرانی حملے کے دوران اپنے 2 فوجیوں کی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سینٹ کام کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور اس کے اتحادی دستے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کر رہے تھے، دفاع کرتے ہوئے 2  امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک امریکی فوجی تاحال لاپتا ہوچکا ہے، 4 اہلکاروں کو معمولی زخم آئے جن کو اردن ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جب کہ معمولی زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کا بھی معائنہ کیا گیا اور وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق دو ہلاک فوجیوں شناخت ان کے اہلخانہ کو باضابہ طور پر اطلاع کے24 گھنٹے بعد ظاہر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکا کی الازرق ائیر بیس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی حملے میں بیس پر 2 فائٹر جیٹس اور 3 امریکی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

مزید برآں روسی میڈیا نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے درجنوں ری فیولنگ طیارے اسرائیل بھیج دیے ہیں، امکان ہے کہ ایران کیخلاف جارحیت بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ری فیولنگ طیارے ایران میں شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بھیجے گئے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات