
فیصل آباد، پاکستانی روپے کو مستحکم رکھنے کیلئے متوازن ، پائیدار اور زمینی حقائق سے مطابقت رکھنے والی معاشی پالیسیاں ناگزیر ہیں،شبیر حسین چاولہ
جن کی تشکیل کیلئے حکومت کو نجی شعبہ کو اعتماد میں لینا ہوگاروپے کی قدر میں کمی سے وقتی طو رپر ڈالر کی قیمت مستحکم ہوئی ہے اگر درآمدات او ربرآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق اور ملکی معاملات کو چلانے کیلئے نئے قرضوں کے حصول کا سلسلہ جاری رہا تو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں موجودہ استحکام وقتی ثابت ہوگا، صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری
جمعہ 20 اپریل 2018 23:20
(جاری ہے)
اس موقع پر معاشی صورتحال پر بحث میں حصہ لینے والوں میں سینئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف، نائب صدر میاں عثمان رئوف ، حاجی محمد اصغر ،امجد سعید ، امجد علی امجد، شاہد ممتاز باجوہ، حلیم اخترملک، ، یعقوب اعوان، حاجی طالب حسین رانا، سید خالد محمود، میاں تنویر احمد ، جواد اصغر ، محمد افضل مغل ، مرزا توصیف احمد، محمد طیب اور رانا فیاض بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ غیر اعلانیہ اوران شیڈولڈ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلہ میں بہت جلد فیسکو حکام سے ملاقات کی جائے گی تاہم اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خاص طو رپر صنعتی فیڈرز سے طے شدہ شیڈول کے برعکس لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ انہوں نے ایگزیکٹو کمیٹی میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے ممبران سے کہا کہ وہ اپنے اپنے شعبہ کے مسائل کی واضح نشاندہی کے علاوہ ان کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز بھی دیںتاکہ اس سلسلہ میں چیمبر کے پلیٹ فارم سے آواز اٹھائی جا سکے۔ صدر نے بتایا کہ حکومت آئندہ چند روز تک زرعی پالیسی کا اعلان کر رہی ہے توقع ہے کہ اس میں زراعت اور زرعی آلات سمیت اس شعبہ سے متعلقہ درآمدی اشیاء پر بھی سیل ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقامی زرعی آلات اور درآمدی مشینری پر یکساں طو ر پر سیل ٹیکس ختم کر دیا تو اس سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہوگا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں زرعی آلات بنانے والے شعبہ کی نمائندگی کرنے والے امجد علی امجد سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں تفصیلی ورکنگ پیپر تیار کریں ۔ تاہم امجد علی امجد نے بتایا کہ درآمدی زرعی مشینری سے سیل ٹیکس ختم کرنے سے مقامی صنعت پر منفی اثرات مرتب نہیںہونگے۔ ایگزیکٹو کے رکن حلیم اختر ملک کی طرف سے پنجاب اور دوسرے صوبوں کیلئے گیس کے نرخوں میں فرق کا ذکر کرتے ہوئے صدر شبیر حسین چاولہ سے کہا کہ سندھ کی صنعتوں کو گیس 480 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے مل رہی ہے جبکہ پنجاب کی صنعتوں کو اس کیلئے 1360 روپے فی ایم بی ٹی یو ادا کرنے پڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی سکیم بھی ختم ہو رہی ہے جس سے پنجاب کی صنعتوں کیلئے اپنے وجود کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ ماحولیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماحولیات کے مضر اثرات کی روک تھام کیلئے بہر حال صنعتکاروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ برآمدات کیلئے بھی یہ ایک اہم شرط ہے اور جی ایس پی پلس کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے بھی ہمیں متعلقہ پروٹوکولز اور معاہدوں کی پابندی کرنا ہوگی۔ گندم کی برآمد پر سبسڈی کے حوالے سے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ حکومت کو دوسرے ملکوں کو سستی گندم کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی یہی سہولت دینی چاہیے کیونکہ اس وقت حکومت کے پاس گزشتہ سالوں کا وافر سٹاک پڑا ہے جبکہ نئی فصل بھی آرہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی بجائے اس کی بائی پراڈکٹس کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ اس طرح نہ صرف مقامی صنعت ترقی کرے گی بلکہ لوگوں کو روزگار ملنے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہو گا۔ آرا ینڈ ڈی سر ٹیفکیٹ کے اجراء کے سلسلہ میں انہوں نے ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں تمام ضروری معلومات متعلقہ ممبران میں سرکولیٹ کریں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہم نے بنیان مرصوص میں بھارت کو گھس کر مارا، اب جنگیں ٹیکنالوجی کی ہونگی،رانا مشہود احمد
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا معروف کاروباری شخصیت ملک سیف الرحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.