Live Updates

پاکستانی سیاست سے ہارس ٹریڈنگ اور پیسے کے ریل پہل کاخاتمہ ہمارامشن ہے ،افتخارمہمند

جمعہ 20 اپریل 2018 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سابق صوبائی وزیر افتخار مہمند نے کہاہے کہ پاکستانی سیاست سے ہارس ٹریڈنگ اور پیسے کے ریل پہل کاخاتمہ ہمارامشن ہے ،دو نہیں ایک مظبو ط پاکستان بنانے کے لئے میدان میں اترے ہیں جس میں امیر اور غریب کے لئے ایک ہی قانون ہوگا ،اس وقت ملک کے بیرونی زر مبادلہ میںنمایا ںکمی کو پورا کرنے کے لئے انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے عمران خان کی ویژن کی تکمیل سے ہی ممکن ہے ۔

پشاور پریس کلب میںخاور خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت عمران خان اور ہماری پالیسیاں یکساں ہونے پر کیا جن پالیسیوں پر ہم نے اس سے قبل کام کیا تھا انکوں آگے لیکر جائینگے اور اس صوبے کے عوام کو روز گار، تعلیم ،صحت زراعت کے لئے مثبت اقدامات اٹھائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس صوبے کا انحصار زراعت پر ہے کسان کے استحصال کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے کسان دوست پالیسیاں مرتب کرینگے جس سے کسانوں کی مایوسی ختم ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان نے قومی مفاد کے لئے اور عوام کی بھلائی کے لئے اپنی زندگی اور دن رات وقف کیا اس جذبے کے ساتھ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں غیر مشروط طورپرشمولیت اختیارکی ہے ایک کارکن کے حیثیت سے پارٹی کے لئے کام کرونگا اور میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اس سے قبل اپنی دور وزرات میں عوام کی حدمت کی اور آئندہ بھی کرونگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات