
پشتون قوم کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، سیف اللہ خالد
جمعہ 20 اپریل 2018 23:06
(جاری ہے)
سیف اللہ خالد نے کہا کہ خدمت انسانیت ہی ہماری سیاست ہو گی۔اس وقت ملک میں بے روزگاری ہے۔
غربت ہے،لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں،مہنگائی کا مسئلہ ہے۔خدمت کی سیاست کر کے ان کے مسائل کا حل کرنا ہے۔ہم اس بنیاد پر سیاست کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان اور نظریہ پاکستان کا دفاع کرنا ہے۔،تمام سیاسی جماعتوں کا نظریہ کی بنیاد پر اتحاد قائم کریں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ ملک میں بسنے والوں کی بات کو سنے اور انکے جائز مطالبات پورے کرے،یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں قانون کی دائرے میں رہتے ہوئے بلوچ،،پشتون کی بات کو سنا جائے اور پورا کیا جائے لیکن ان کی آڑ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بارے میں اقوام متحدہ میں دو درجن سے زیادہ قراردادیں وجود ہیں ۔،یواین سے مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔کشمیرمیں بھارت پیلٹ گن اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔افسوس کی ہماری حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی چھ ماہ نہیں ہوئے امریکہ کی طرف سے ملی مسلم لیگ کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں ڈال دیا گیا، بغیر کسی جرم کے آج امریکہ جس کو چاہتا ہے دہشت گرد قرار دے دیتا ہے۔ہم سے بنیادی انسانی حق کے طور پر سیاست کرنیکا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وطن عزیز کے تحفظ اور دفاع کے لئے سیاست میں آئے ہیں ۔آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں قومی و صوبائی امیدوار کھڑے کریں گے اورسیاسی جماعتوں سے اتحاد قائم کریں گے۔امید ہے جلدہماری جماعت الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ ہو جائے گی کیونکہ عدالت کا فیصلہ ہمارے حق میں موجود ہے۔کسی کالعدم تنظیم کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں۔ہم پر امن لوگ ہیں اور پرامن،مضبوط،ناقابل تسخیر پاکستان چاہتے ہیں۔حکومت بھی ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنے،ہمیںسیاسی جدوجہد میں آگے جانے کا موقع دیا جائے۔
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.