سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کے سخت احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے دوران چار سرکاری بلوں کی منظور ی دیدی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنی کارروائی کے دوران اپوزیشن کے سخت احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے دوران چار سرکاری بلوں کی منظور ی دیدی جن بلوں کو منظور کیا گیا ان میں سندھ ایمپلائیز سوشل سیکورٹی ترمیمی بل2018،: سندھ کم سے کم اجرت ترمیمی بل2018 ،: سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ ترمیمی بل2018 اورسندھ ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس ترمیمی بل 2018ء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بل سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو کی جانب سے پیش کئے گئے تھے۔