نوشکی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی دفترکا افتتاح

لیکشن 2018میں پی پی کامقابلہ کرپٹ اورکمیشن خورامیدواروں سے ہوگا ،سردار عمر گورگیج

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:55

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) نوشکی میںپاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی دفترکا افتتاح سابق وفاقی وزیرسردارمحمدعمرگورگیج،سابق صوبائی وزیرمیرعارف جان محمدحسنی اور ڈسٹرکٹ چیرمین نوشکی میراورنگزیب جمالدینی نے کی ۔تقریب میں پی پی پی کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسموقع پرخطاب کرتے ہوئے سردارمحمدعمرگورگیج،میرعارف جان حسنی ،میراورنگزیب جمالدینی اور ضلعی صدرایم ابراہیم بلوچ نے کہاکہ الیکشن 2018میں پی پی کامقابلہ کرپٹ اورکمیشن خورامیدواروں سے ہوگا جھنوں نے پانچ سال تک اقتدارکے مزے اٹھاکرعوام کی مسائل اورصوبے کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی سرکاری نوکریاں سرعام فروخت ہورہے ہیں بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود روزگار اور سرکاری نوکریوں سے محروم ہیں اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے باوجود حکمران پوچھ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکلاالیکشن میں چاروں صوبوں کے عوام انھیں ووٹ کی طاقت سے مسترد کرکے انکے سوال کا جواب دیگی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے اگر حقوق ملے ہے تو وہ صرف پی پی کے دورمیں ملیں ہیں پی پیپی کی حکومت نے این ایف سی ایوارڈکے ذریعے بلوچستان کو 156 ارب روپے دئیے بلوچستان پیکج کے تحت نوجوانوں کو ملازمتیں مفت اورمیرٹ پردی اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو بااختیار بنایابے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لاکھوں مستحقین کی مالی معاونت پی پی پی کی مرحون منت ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے قوم پرستوں نے صوبے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کی محض تعصب پرمبنی نعرے نوجوانوں سے لگوائیں پیپلزپارٹی الیکشن میں پیسہ کلچرکی ہرصورت میں حوصلہ شکنی کریگی پارٹی کے امیدوار نوشکی چاغی سمیت بلوچستان سے اہم کامیابی حاصل کرکے صوبہ اور وفاق میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی حکومت ملنے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت کا سابقہ روایات کوبرقرار رکھ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی عوامی خدمت پرمبنی وژن کو منزل پر پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائینگے انہوں نے کہاکہ پی پی پی میں الیکشن ٹکٹوں پر کوئی اختلاف نہیں ہے پارٹی جس حلقے جس کسی کو بھی ٹکٹ دیگی وہ پارٹی کا متفقہ امیدوارہوگا تمام رئنماوں اور پارٹی کارکنان امیدواروں کی کامیابی کے لیے ابھی سے الیکشن مہم کو تیز کریں ۔