نیلم کے 3لاکھ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ایجوکیشن سسٹم پر فوکس کرنا ہوگا‘

وادی نیلم کے 50 ہزار نوجوان حقوق نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان کی انڈسٹریوں میں خون پسینہ ایک کیاہوئے ہیں مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر آف سرگن کے رہنما سردار عارف کی بات چیت

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر آف سرگن کے رہنما سردار عارف نے کہاہے کہ نیلم کے 3لاکھ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ایجوکیشن سسٹم پر فوکس کرنا ہوگا۔وادی نیلم کے 50 ہزار نوجوان حقوق نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان کی انڈسٹریوں میں خون پیسنہ ایک کیاہوئے ہیں،غربت کے خاتمہ کیلئے بیرون ممالک جانیوالے اہلیان نیلم کیساتھ حکومت کی عدم توجہی ہمیشہ رہی ہے ۔

وادی نیلم میں ہائیڈل، سیاحت کے منصوبوں کیساتھ ساتھ کرش پلانٹ اور ڈیمز کی تعمیر جیسے میگاپروجیکٹ کی ضرورت ہے ۔ حکومت وادی نیلم کے جنگلات پر 10 سال کیلئے مکمل پابندی عائد کرے ،ان خیالات کااظہار وادی نیلم سرگن کے رہائشی ن لیگ کے مرکزی رکن سردار عارف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیلم کے تین لاکھ عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ایجوکیشن پر فوکس کرنا وقت کاتقاضاہے ، پسماندہ ضلع ہونی کی وجہ سے میٹرک تک کی تعلیمی فری کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسوقت وادی نیلم کے 50 ہزا رنوجوان بیرون ممالک وپاکستان کی کمپنیوں میں اپنے خاندانوں کیلئے روزی روٹی مہیا کرنے کیلئے خون پسیناایک کیئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمہ اور نیلم کے عوام کو دیلیز پر روزگار کی فراہمی کیلئے میگاپروجیکٹ ، سیاحت کی ترقی ، ہائیڈل کے شعبہ میں وسعت کیلئے ڈیمز کی تعمیر ، کرشن پلانٹس اور سفید رقبہ جا ت پر نرسریاں لگاکر 10 سال کیلئے جنگلات کی کٹائی پرمکمل پابندی عائد کی جائے ۔اور عوام کو متبادل ایندھن کیلئے گیس ، فری بجلی مہیا کی جائے تاکہ نیلم سے پیدا ہونیوالی بجلی سے وہاں کے رہائشی مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :