دار العلوم زرگیری میں اورکزئی علی خیل قوم کااتفاق کے نام سے گرینڈ جرگہ کاانعقاد

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:16

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) مدرسہ دار العلوم زرگیری ہنگو میں اورکزئی قبائلی عمائدین علی خیل قوم کا اتفاق کے نام سے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں سابق سنیٹر مولانا حسین الہاشمی، جے یو آئی ضلعی رہنماء مولانا حسین جلالی ، متوقع امیدوارا ن متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر مین ملک حبیب نور اورکزئی، سوراب خان اورکزئی، رفیل خان و دیگر علاقہ مشران اور علماء کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سنیٹر مولانا حسین الہاشمی، مولانا میاں حسین جلالی،حبیب نور و دیگر نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی کے عوام نے بارہاں منتخب نمائندوں کو ووٹ دیکر ایوانوں تک پہنچایا لیکن ووٹ کے زریعے منتخب نمائندوں نے اورکزئی ایجنسی عوام کے امنگوں کے مطابق بنیادی مسائل حل نہیں کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر بار علی خیل قوم کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ علی خیل قوم کی طاقت سے منتخب نمائندے الیکشن کے بعد رفو چکر ہو جاتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ آئیندہ الیکشن کے لئے چند روز میں قوم علی خیل کے خواہشمند امیدواران میں سے کسی ایک امیدوار پر قومی سطح پر تفاق و اتحاد کے ساتھ فیصلہ کریں گے جس پر علی خیل قوم مکمل طور پراعتماد کا اظہار کریں گے جبکہ اس کے علاوہ کسی بھی دوسرے امیدوار کے ساتھ تعاون نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقع پرعلی خیل قوم کے عمائدین نے مشران کے ہر فیصلے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :