حلقہ ایک کوٹلہ کی تعمیر و ترقی اور تمام برادری کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا پیپلزپارٹی کا منشور بھی ہے‘میر محمد یونس

اتوار 22 اپریل 2018 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما و ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس نے حلقہ ایک کوٹلہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر مختلف سیاسی ، سماجی رہنمائوں سے ملاقات جبکہ گزشتہ دنوں وفات پانے والے مختلف خاندانوں کے گھر جاکر اظہار تعزیت اور دعا بھی مانگی ،میرمحمد یونس وطن واپس آتے ہی حلقہ ایک کوٹلہ میں عوام کے درمیان پہنچ گئے جہاں عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ریاست اور بلخصوص حلقہ ایک کوٹلہ کی تعمیر و ترقی اور تمام برادری کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا پیپلزپارٹی کا منشور بھی ہے اور مشن بھی ! قائد سردار جاوید ایوب کی ہدایت پر حلقہ ایک کوٹلہ کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جائیگی ، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے گزشتہ دنوں حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے دعا مغفر ت بھی مانگی اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا مانگی ۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر لطیف اکبر نے رکنیت سازی شروع کررکھی ہے جس سے کارکنوں کو پذیرائی حاصل ہوگی ، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوششیں کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارتی تمام برادریوں کی ایک گلدستہ جماعت ہے ،پاکستان اور آزادکشمیر میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔