امن کوملک دشمنوں کےہاتھوں خراب نہیں ہونےدیںگے،ترجمان پاک فوج
قبائلیوں نےقیام امن کیلئےبڑی قربانیاں دیں،آپریشنزسےدہشتگردی ختم ہوئی،آرمی چیف کی ہدایت پرتاجرمسائل کےحل کیلئےجرگہ منعقد کروایا۔ڈی جی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا جرگےسےخطاب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اپریل 2018 19:56
(جاری ہے)
جرگے میں مالی نقصانات کے تخمینے کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیٹیکل ایجنٹ نے بتایا کہ کمیٹی میں متاثرہ دکاندار بھی شامل ہوں گے۔میران شاہ اور میرعلی بازاروں کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ دونوں کمیٹیاں مقررہ مدت میں دکانداروں کے نقصان کا تخمینہ لگائیں گی۔عمائدین اورمشیران کےساتھ ملکرعلاقےکا امن بحال رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کے ازالے تک کمیٹی ہفتہ واراجلاس منعقد کرے گی۔ تاجر رہنماء نے کہا کہ مقامی نوعیت کے مسائل ہیں اورریاست پاکستان کی سطح پر ہی حل ہوسکتے ہیں۔ان لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے جو امن کی بحالی نہیں چاہتے۔ ہمارے مسائل باہرسے نہیں آپس میں مل بیٹھ کرحل ہوں گے۔ صدرمیران شاہ مارکیٹ محمد صدیق نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ اس موقع پرڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر تاجرمسائل کے حل کیلئے جرگہ ہوا۔ کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے۔ قبائلیوں نے فورسز کیساتھ مل کرقیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشنزسے دہشتگردی ختم ہوئی۔ اب پہلے سےبہترماحول ملےگا۔ عوامی مسائل کاحل ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امن کو ملک دشمنوں کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.