نیشنل ووشو کنگفو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آزادکشمیر کی12رکنی ٹیم 23اپریل کو مظفرآباد سے روانہ ہو گی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) نیشنل ووشو کنگفو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے آزادکشمیر کی12رکنی ٹیم 23اپریل کو مظفرآباد سے روانہ ہو گی ‘ حکومتی عدم توجہی کے باعث آزادکشمیر ووشو کنگفو ایسو سی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلہ جات میں حصہ لیتی آرہی ہے ‘ اس سے قبل قائد اعظم گیمز اسلام آباد میں اسی بارہ رکنی ٹیم نے 1گولڈ میڈل ،2سلور میڈل اور 3برائونز میڈلز جیت کر آزادکشمیر کے عوام کے سر فخر سے بلند کیئے ہیں ‘ آزادکشمیر ووشو گنگفو ایسوسی ایشن کے صدر عرفان مغل نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں ووشو کنگفو کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ‘حکومت کو چاہئے کہ ووشو کنگفو کی ترویج کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں ‘ہماری ٹیم اس سے قبل نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر آزادکشمیر کا نام روشن کرتی رہی ہے ‘ گذشتہ عرصے بین الصوبائی گیمز پشاور میں ہماری ٹیم نے 5میڈل حاصل کیے حکومت اگر اس طرف توجہ دے تو پورے آزادکشمیر میں ووشو کنگفو کلبز قائم کئے جا سکتے ہیں اور کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے ۔