آزاد کشمیر میں گڈ گورننس ، میرٹ کی بحالی ، اداروں کے استحکام اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آزاد کشمیر میں (ن) لیگی حکومت وزیر اعظم فاروق حیدر کی زیر قیادت ماضی کی حکومتوں کے برعکس بڑا کام کر رہی ہے

آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار کی بات چیت

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر گڈ گورننس ، میرٹ کی بحالی ، اداروں کے استحکام اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر قیادت ماضی کی حکومتوں کے برعکس بڑا کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومتی مشینر نے آزاد خطہ میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے گڈ گورننس کے قیام کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں اہم کر دار ادا کیا ہے ۔ ریاستی ملازمین کی استعداد اکار کو بڑھانے کے لیے تربیتی کورسوں کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جارہا ہے اور اس سے محکمانہ کارکردگی میں بھی بہتری ہوئی ہے اور ملکی و تعمیر ترقی کا عمل بھرپور طریقہ سے سرانجام دیا جارہا ہے ۔ وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر ناصر حسین ڈار نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے اور ترقیاتی فنڈز کے درست تصرف کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔