ْ عطائی ڈاکٹروں کے ساتھ انپڑھ حکیموں کو نکیل ڈالنا بھی بہت ضروری ہے‘پروفیسرحکیم صادق امین

جعلی جدی پشتی حکیموں نے فیصل آباد میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے عطائی ڈاکٹروں کے ساتھ ان انپڑھ حکیموں کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے

پیر 23 اپریل 2018 12:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) فیصل آباد شہر کے گرد نواح میں انپڑھ ‘جعلی حکیم شہریوں کی زندگیاں برباد کر رہے ہیں ان جعلی جدی پشتی حکیموں نے فیصل آباد میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے عطائی ڈاکٹروں کے ساتھ ان انپڑھ حکیموں کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے الصحت یونانی میڈیکل کالج کے پروفیسر معروف معالج حکیم صادق امین نے مزید کہا کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے عطائیت کے خلاف فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںمگر عطائی ڈاکٹروں کے ساتھ انپڑھ حکیموں کو نکیل ڈالنا بھی بہت ضروری ہے یہ انپڑھ حکیم انسانی باڈی کے سسٹم کے بارے میں کسی قسم کی جان پہچان نہیں رکھتے صرف لوٹ مار کرنے کیلئے دکانین سجا کر بیٹھے ہیں بلکہ چند ایک ایسے ضمیر فروش بھی ہیں جنہوں نے شہر کی مشہور شاہرائوں پر اپنے ٹائوٹ چھوڑ رکھے ہیں جو سادہ لوح شہریوں کو ورغلا کر ان دکانوں پر لے جاتے ہیں اور ان کو بھاری رقم سے محروم کر دیتے ہیں اور ایسی ادویات تھما دیتے ہیں جن سے شہری مختلف جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ ان انپڑھ حکیموں کے خلاف بھی ایکشن لیں تاکہ سادہ لوح عوام کو ان انپڑھ ‘عطائی اور جعل سازی کرنے نام نہاد حکماء جو کہ اس مقدس پیشے کو بدنام کر رہے ہیں سے بچایا جا سکے ۔