حکومت کے جانے کی تاریخیں دینے والے صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدر ی لطیف اکبر کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آنے والا‘راجہ ساجد

چوہدری لطیف اکبر کی بات ان کی اپنی جماعت کا کوئی رکن اسمبلی نہیں سنتا وہ حکومت کے جانے کی تاریخیں دے رہے ہیں‘سابق صدارتی مشیر

پیر 23 اپریل 2018 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سابق صدارتی مشیر مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ساجد نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کی تاریخیں دینے والے صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدر ی لطیف اکبر کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آنے والا ۔وزیراعظم بننے کے لیے اسمبلی کا رکن ہونا لازمی ہے چوہدری لطیف اکبر کی بات ان کی اپنی جماعت کا کوئی رکن اسمبلی نہیں سنتا وہ حکومت کے جانے کی تاریخیں دے رہے ہیں ۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں عوامی حمایت سے پانچ سال پورے کرے گی ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر حکومت کے جانے کی تاریخیں دے کر میڈیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جب کہ ان کی بات کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ ان کو ان کی اپنی پارٹی نے او ایس ڈی کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں ختم ہو گئی ہے چوہدری لطیف اکبر کی ممبر شپ مہم سے اور تعداد ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہو چکا ہے جس جماعت کے ممبران اسمبلی اپنی جماعت کی سرگرمیوں میں شریک نہ ہوں تو وہ عوام میں کیا کارنامے سرانجام دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پونے دو سالوں میں عوام کی خدمت کی ہے این ٹی ایس ، پبلک سروس کمیشن کے اقدامات سنہری حروف میں لکھے جائیں گے ۔ ہم مستقبل میں بھی اسی طرح کے اقدامات ہوتے رہے گے میرٹ پر تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔