ْہٹیاں بالا میں جدید سہولیات سے آراستہ کاروباری مرکز ریفریشمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 15:02

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ہٹیاں بالا میں جدید سہولیات سے آراستہ کاروباری مرکز ریفریشمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان تھے جبکہ صدارت مرکزی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ن)سیدعجائب ہمدانی نے کی تقریب سے کاروباری شخصیت وراہنماء پاکستان پیپلزپارٹی سید اکرم ہمدانی،راجہ شہزاد احمد خان،شراکت عباسی،سرداوقارہدایت،اسرارہمدانی،عدنان فاطمی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،سیدعجائب ہمدانی ،سید اکرم ہمدانی،راجہ شہزاد احمد خان،شراکت عباسی،سرداوقارہدایت،اسرارہمدانی،عدنان فاطمی نے کہا حصول رزق حلا ل عین عبادت ہے کاروبار انبیاء کی سنت ہے اس موقع پر ایم ڈی سید زبیرحسین نے کہا کہ ہٹیاں بالا کی عوام کی خواہش کے پیش نظر ایسے ریفریشمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے۔

متعلقہ عنوان :