اینگرو نے سال2018 کی پہلی سہ ماہی کے شاندار مالی نتائج کا اعلان کردیا

پیر 23 اپریل 2018 20:00

اینگرو نے سال2018 کی پہلی سہ ماہی کے شاندار مالی نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان کی صف اول کمپنی اینگرو کارپوریشن نے کراچی میں واقع اپنے ہیڈ آفیس میں 31مارچ 2018 کو ختم ہونے والی سال کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نی4,219 ملین روپے کے مقابلے میں 6,837 ملین روپے کا مجموعی منافع ظاہر کیا ہے جس میں 62فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ شیئر ہولڈرز سے منسوب بعداز ٹیکس منافع اضافے کے ساتھ4,194 ملین روپے ہو گیا ہے جہاں گزشتہ سال اسی دورانیے میں 2,841 ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔

اینگرو کارپوریشن نے 2018 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام میں 33,525 ملین روپے کا آمدنی کا اعلان کیا جہاں گزشتہ سال اسی دورانیے میں 22,499ملین روپے کا منافع ہوا تھا جہاں فرٹیلائزر اور پیٹرو کیمیکل کے کاروباروں میں بہتر کارکردگی کی بدولت 49فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اگر انفرادی سطح پر بات کی جائے تو کمپنی نے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں5300ملین روپے کے مقابلے میں 3146 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا جو فی شیئر6.01 روپے کی آمدنی کی عکاسی کرتا ہی(اینگرو فوڈز کے ڈیویڈنڈ کے سبب گزشتہ سال بعداز ٹیکس زیادہ تھا)۔

کمپنی نے فی شیئر 5 روپے کے عبوری ٹیکس ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ۔فرٹیلائزر کے کاروبار کی آمدنی میں 81 فیصد تک اضافہ ہوا جہاں بعدازٹیکس منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں دگنا ہوکر 138فیصد اضافے کے ساتھ 3,899 ملین روپے رہا۔ برآمدات سمیت یوریا کی فروخت میں اضافے اور گرتی ہوئی محضورات کی سطح کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی بدولت منافع میں اضافہ ہوا۔

سہ ماہی کے دوران اینگرو پالیمرز اینڈ کیمیکلز نے اب تک سب سے زیادہ PVC پیدا کیا جس کی بدولت گزشتہ سال اسی دورانیے کے مقابلے میں 28 فیصد تک منافع ریکارڈ کیا گیا۔ رواں سہ ماہی میں بعد از ٹیکس منافع1,488ملین روپے رہا جہاں گزشتہ سال یہ منافع 846ملین روپے رہا تھا۔ منافع کے بنیادی محرکات میں مقامی مارکیٹ میں PVC کی پیداواری شرح میں اضافہ، کاسٹک کے مارجن میں اضافہ، آپریشنل افادیت اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں PVC کی معاون قیمتیں شامل ہیں۔

اینگرو کے توانائی کے اثاثوں میں قادرپور نے نیشنل گرڈ کو 414 GwH بجلی فراہم کی۔ گردشی قرضوں کے سبب توانائی کے شعبے میں وصولی کی شرح زیادہ رہی۔ تھر کول مائننگ منصوبہ اپنے طے شدہ وقت سے آگے رہا جہاں سہ ماہی کے اختتام پر تقریباً 82 M BCM کے رقبے پر اوور برڈن کو ہٹادیا گیا ہی(جو کُل اوور برڈن کا 73 فیصد بنتا ہی)۔تھر کے تمام توانائی پیدا کرنے والے منصوبوں پر پوری سہ ماہی میں ایک مسلسل رفتار سے کام چلتا رہا۔

انجینیئرنگ، حصولی اور تعمیرات کا کام شیڈول سے آگے رہا اور مینوفیکچرنگ سہولیات پر ساز و سامان کا معائنہ اچھی طریقے سے ہوا۔ یہ منصوبہ 2018 کے اختتام تک پاور پلانٹ سے گرڈ کو ’پہلے الیکٹرون کے بہاؤ‘ کا ہدف بنا رہا ہے ۔اس سہ ماہی کے لیے LNG اور کیمیکل ٹرمینلز دونوں کے لیے منافع صحت بخش رہا۔ LNG ٹرمینل نے گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 16 کارگو کے مقابلے میں18 کارگو کا انتظام سنبھالا۔

اس سہہ ماہی کے دوران درآمدات کی کمی کی وجہ سے کیمیکلز ٹرمینل پر زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔اینگرو کارپوریشن ریوینیو اور کسٹمر بیس کو متنوع کرتے اور بڑھاتے ہوئے شیئر ہولڈر کی قدر کو بہتر بنانے، نئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے مزید مواقعوں کی تلاش جاری رکھے گا۔ ہم اپنے اسٹیک ہولڈرز اور کاروباری برادریوں کے ساتھ مل کر ترقی کرنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم رہے۔