صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کی ملاقات

پیر 23 اپریل 2018 20:51

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان سے جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ایک وفد نے چیف انجینئر ایس ایف ڈی عبداللہ محمد الشعیبی کی قیادت میں ملاقات کی اور صدر آزادجموں وکشمیر کو آزادکشمیر میں ان کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی اور جامعہ کشمیر مظفرآباد کے لیے فرنیچر کی خریداری کے حوالے منظور شدہ فنڈز کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔

صدر آزادجموں وکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان اور آزادکشمیر کے درمیان تاریخ اور دوستانہ تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2005کے تباہ کن زلزلے کے بعد جس طرح سعودی عرب نے ہماری مدد کی اور تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس پر ہم سعودی عرب کی عوام اور حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبداللہ محمد الشعیبی نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کے دل سعودی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جامعہ کشمیر کے عبداللہ کیمپس اور وویمن یونیورسٹی باغ اور راولاکوٹ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوںکو بروقت اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم راولاکوٹ اور باغ میں ملازمین کے دو ہزار سے زائد رہائشی یونٹس بنائیں گے ۔ تاہم انہوں نے اس سلسلے میں درپیش مسائل سے بھی صدر ریاست کو آگاہ کیا ۔ صدر نے کہا کہ ان کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادی پر حل کیا جائے گا تاکہ تعمیر نو کے کام میں کسی قسم کی تاخیر یا اضافی اخراجات سے بچا جا سکے۔ md/sak/msc2003

متعلقہ عنوان :