سعودی عرب، موجد طلباوطالبات کے لئے خادمین حرمین شریفین ایوارڈ

منگل 24 اپریل 2018 09:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد الفالح میں خادمین حرمین شریفین ایوارڈ دینے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے وزیر توانائی و صنعت و معدنیات و سربراہ کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد الفالح میں تقریب کی صدارت کی جس میں موجدوں اور خداداد صلاحیت کے مالک طلبہ کو ایوارڈ پیش دیئے گئے۔ انہوں نے 14 طلباوطالبات کو انعامات سے نوازا۔ تقسیم انعام کا یہ چوتھا سیشن تھا۔