پاکستان سمیت دنیا بھر میں شور سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جا ئے گا

منگل 24 اپریل 2018 13:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شور سے آگاہی کا عالمی دن کل بدھ کو منایا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ اس موقع پر واکس، سیمینارز، کانفرنسز ،مذاکروں کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ماہرین، دانشور اور ماحولیات ایکسپرٹ خطاب کریں گے۔

مذکورہ دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1970ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ 25 اپریل کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد شور سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی ، اس کے انسانی صحت اور جنگلی حیات پر مضر اثرات سمیت دیگر امور کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا۔