Live Updates

جرمن فوج کا مزید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 14:13

جرمن فوج کا مزید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ
برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) جرمن فوج کی عسکری صلاحیت کے ناکافی ہونے کی رپورٹیں سامنے آنے کے بعد برلن حکومت نے فوج کے لیے مزید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی جرمن وزارت دفاع نے اٹھارہ جدید ہتھیاروں کی فہرست تیار کی ہے جن کی مجموعی مالیت25 ملین ڈالر بنتی ہے۔ جرمن حکومت نے گزشتہ برس 2021 تک ملکی دفاعی بجٹ 37بلین یورو سے بڑھا کر 42.2 بلین یورو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جرمن وزارت خزانہ رواں ماہ اگلے برس کے لیے بجٹ کا مسودہ تیار کرے گی، جسے وفاقی پارلیمان جولائی میں منظور کرے گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :