حکومت آزادکشمیر کی ہدایت پر سیز فائر لائن کے مکینوں کیلئے پختہ کمیونٹی بنکرزبنانے کا کام شروع کیا جا رہا ہے ،ْگفتار حسین

ایل او سی کے مکینوں کیلئے حکومت کی طرف سے بنائے جانے والے پختہ بینکرز کی تعمیر کے سلسلہ میں کمیونٹی تعاون کرے ،ْڈپٹی کمشنر

منگل 24 اپریل 2018 15:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری گفتا ر حسین نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کی ہدایت پر سیز فائر لائن کے مکینوں کے لیے پختہ کمیونٹی بنکرزبنانے کا کام اپریل کے آخری ہفتہ میں شروع کیے جا رہے ہیں کمیونٹی بینکرز پاک آرمی ، ضلعی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کی نگرانی میں تعمیر کرنے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ، پاک آرمی کے حکام اور لوکل گورنمنٹ کی الگ الگ میٹنگ میں جملہ امور طے پا گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایل او سی کے مکینوں کے لیے حکومت کی طرف سے بنائے جانے والے پختہ بینکرز کی تعمیر کے سلسلہ میں کمیونٹی تعاون کرے تاکہ ان کے لیے ریکارڈ مدت میں پختہ کمیونٹی بینکرز تعمیر کی تکمیل کی جا سکے ۔ حکومت آزادکشمیر اور بالخصوص وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر سیز فائر لائن کے مکینوںکی جان کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے پختہ بنکرز کاجوفیصلہ ہواتھااس پرعملدرآمدشروع ہوگیاہے۔ ایل او سی پر پختہ بینکرز تعمیرہونے سے ایل او سی پرآباد شہری بھارتی گولہ باری کے وقت بنکرز میں پناہ لے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :