Live Updates

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ملک میں جاری کڑے احتساب سے خوفزدہ ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

منگل 24 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ملک میں جاری کڑے احتساب سے خوفزدہ ہیں ،آئندہ کی سیاست میں نواز شریف کا کردار ختم ہوچکا، شہباز شریف کا خادم پاکستان بننے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

پی پی 166میں پارٹی تقریب میں خطا ب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بو تل سے باہر آگیاہے،شریف برادان نے لوٹ مار اور جھوٹ بولنے کے سواکچھ نہیں کیا ۔

انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ جھوٹ بو لتی ہے کہ ہم نے ملک سے اندھیرے ختم کر دئیے ہیں ، دیہات کے علاوہ شہروں میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، بجلی کے بلوں میں سرچارج کے نام پر اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ غریب عوام پر ڈرون حملہ سے کم نہیں ،حکمران غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لینا چاہتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات