جامعات میں امن و رواداری کے فروغ کیلئے سٹو ڈنٹس سو سائٹیز کا کردار اہم ہے،ڈاکٹر محمد نظام الدین

منگل اپریل 20:51

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) جامعات میں امن و رواداری کے فروغ کے لئے سٹو ڈنٹس سو سائٹیز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سٹو ڈنٹس سو سائٹیز کو فعال کرنے کی تجویزگزشتہ سال امن کے موضوع پر ہونے والی جامعات کے وائس چانسلرز اور ڈائریکٹر سٹو ڈنٹس افیئرز کی کانفرنس کی سفارشات میں شامل تھی تعلیمی اداروں کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لئے ایک سال قبل جامعات میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کو فعال کیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد نظام الدین نے یونیورسٹی آٖف ایجو کیشن میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا انعقاد پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن او رانٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسزکے اشتراک سے یونیورسٹی آف ایجو کیشن میں کیا گیا جس میں پنجاب یونیوسٹی،بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان،،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان اور یونیورسٹی آف ایجو کیشن میں قائم سٹوڈنٹس سو سائٹیز کے لئے ضروری سازو سامان کی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی چیئر پرسن پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجو کیشن ڈاکٹر رؤف اعظم،وائس چانسلر گورئمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر حسن میر شاہ اورنیشنل کو آر ڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز محمد مرتضیٰ نور شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا کہ طلبا ء سو سائٹیز گزشتہ سال امن کے موضع پر ہونے والی جامعات کے وائس چانسلر کی کانفرنس کی سفارشات کی روشنی میں سے ایک تجویز تھی،ان کا کہنا تھا کہ جامعات میںعدم برداشت کے واقعات پر قابو پانے کے لئے طلبا ء کی غیر نصابی سر گرمیوں میں شمولیت انتہائی ضروری ہے طلبا ء کو سٹو ڈنٹس سو سائٹیز کا حصہ بنا کر جامعات میں پر امن ماحو ل فراہم کیا جا سکتا ہے، انہوں نے تجویز کیا کہ جامعات میں سٹوڈنٹ سو سائیٹیز کے لیے ایک سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ ہونی چاہیے تا کہ طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم مہیا ہو۔

وائس چانسلر ایجو کیشن یونیورسٹی ڈاکٹر رؤف اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹو ڈنٹس سو سائٹیز کو فعال کرنے کا تجربہ انتہائی مفید رہا اور غیر نصابی سر گرمیوں کو فروغ ملا،محمد مرتضیٰ نور نے کہا کہ جامعات میں امن کے فروغ کے لئے سٹو ڈنٹس سو سائٹیز کو فعال کرنے سے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ڈاکٹر حسن میر شاہ نے کہا کہ طلباء کو مثبت انداز فکر کے لئے جامعات کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر مختلف جامعات کے طلبا ء نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور قابلیت کے جوہر بکھیرے۔