Live Updates

پی ٹی آئی ہٹیاں بالا عملاً دو دھڑوں میں تقسیم

اسحاق طاہر گروپ نے ذیشان حیدر گروپ کو ہٹیاں بالا میں منعقدہ ممبر شپ پروگرام میں شرکت سے روک دیا

بدھ 25 اپریل 2018 18:37

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پی ٹی آئی ہٹیاں بالا دو دھڑوں میں تقسیم۔ اسحاق طاہر گروپ نے ذیشان حیدر گروپ کو ہٹیاں بالا میں منعقدہ ممبر شپ پروگرام میں شرکت سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پی ٹی آئی کے نائب صدر و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر نے ممبر شپ کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کروایا اور سابق وزیر خواجہ فاروق احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس سے قبل سابق امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر کی قیادت میں وفد ہٹیاں بالا انتطامات کا جائزہ لینے کیلئے پہنچا تو اسحاق طاہر گروپ کیساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے ذیشان حیدر کو پروگرام میں شرکت سے روک دیا جس کے بعد پی ٹی آئی ہٹیاں بالا میں واضع طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں تقسیم ہونے کے بعد اسحاق طاہر گروپ کے راجہ آصف لطیف نے اپنے موقف میں کہا کہ پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی بناء پر زیشان حیدر اور انکے ساتھیوں کو پروگرام میں شرکت سے روکا گیا ہے جبکہ دوسری طرف زیشان حیدر کے حمایتی لیاقت انیل نے اپنے موقف میں کہا کہ ہم عمران خان ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور خواجہ فاروق احمد کی پالیسیوں کے مطابق پارٹی کو آگے لے جانے کے لیے کام کر رہے ہیں اسحاق طاہر اندرون خانہ پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور وہ کسی بھی وقت پیپلز پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں ہم نے کسی قسم کا کوئی گروپ نہیں بنایا ہمیں پروگرام میں شرکت سے روک کر اسحاق طاہر اور انکے ساتھیوں نے پی ٹی آئی کو ضلع ہٹیاں بالا میں دو حصوں میں تقسیم کیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات