Live Updates

عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کا 10 سالہ اقتدار ختم کرنے کیلئے زبردست منصوبہ بنا لیا

سندھ میں عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، عمران خان پیر صاحب پگارا ،مصطفی کمال اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنمائوں سے خصوصی ملاقاتیں کرینگے

بدھ 25 اپریل 2018 23:13

عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کا 10 سالہ اقتدار ختم کرنے کیلئے زبردست ..
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ اور پیپلزپارٹی کو سندھ میں ٹف ٹائم دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے اس سلسلے میں عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے 29اپریل لاہور جلسے بعد عمران خان کراچی کا دورہ کرینگے اس دورے میں عمران خان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا اور پی ایس پی کے مصطفی کمال اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنمائوں سے خصوصی ملاقاتیں کرینگے یہ بھی معلوم ہوا ہے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی اہم شخصیت پیپلزپارٹی کے کو چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا مقابلہ کرینگے تو دوسری طرف سندھ میں مسلم لیگ ن نے ایم ایم اے اور ایم کیو ایم پاکستان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے "این این آئی "کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ چند روز میں سندھ کے منظر نامے میں کئی اھم تبدیلیاں دیکھنے کو ملے گی پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بھرپور تیاریوں کیساتھ پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع مطابق اس اہم ٹاسک پر تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کام شروع کر دیا ہے اور بہت جلد عمران خان کراچی کا دورہ کرینگے عمران خان اس دورے کے دوران حروں کے روحانی پیشوا مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے اہم رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے ذرائع مطابق کوشش کی جاری ہے کہ اگر تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں اور پاک سرزمین پارٹی "پی ایس پی"میں انتخابی اتحاد اگر نہیں ہوتا تو کم ازکم سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے تحریک انصاف نے سندھ کے مختلف اضلاع جن میں بدین گھوٹکی سانگھڑ جیکب آباد میرپورخاص تھرپارکرعمرکوٹ سکھر ،ٹنڈہ الہ یار ،اور نواب شاہ وغیرہ کو اپنا خاص ہدف بنانے کا فیصلہ کیا ہے یہ امر قابل ذکر ہیکہ سندھ میں مخدوم شاہ محمود قریشی کے لاکھوں مریدین ہیاس کے علاوہ سندھ میں تحریک انصاف کا اپنا ووٹ بنک بھی موجود ہے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک اہم شخصیت سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے کو چیرمین آصف علی زرداری کے سامنے الیکشن میں مقابلہ کرینگے اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف نے ممتاز علی بھٹو اور سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی کو سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلزپارٹی پر دبا بڑھانے کے لیے سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزرا اور اہم رہنماوں کی مبینہ کرپشن کے خلاف میڈیا کمپین میں وائٹ پیپرز شایع کیے جائیں گے دوسری طرف سندھ میں مسلم لیگ نواز نے بھی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آنے کے لیے صف بندی کررہی ہے مسلم لیگ ن نے سندھ میں بالخصوص کراچی اور شہری علاقوں کے علاوہ اندرون سندھ کے کچھ حلقوں جہاں مسلم لیگ ن کا اپنا ووٹ بنک ہے وہاں ایم ایم اے،ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کراچی کا دو دفعہ دورہ کیا ہے اور امکان ہیکہ بہت جلد میاں شہبازشریف حیدرآباد اور اندرون سندھ کا دورہ کریں گے ذرائع مطابق میاں شہبازشریف اپنے آہندہ دورہ سندھ میں مسلم لیگ نواز کے ناراض رہنما سید غوث علیشاہ سے ملاقات کرکے غوث علی شاہ کو راضی کرنے کی کوشش کرینگے سیاسی حلقوں کا کہنا ہیکہ آہندہ کچھ روز میں سندھ کی سیاست میں اہم ہلچل ہونے جاری ہے اور سندھ کے سیاسی منظر نامے میں ایک نمایاں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات