شارجہ میں ایک گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات اپریل 11:16

شارجہ میں ایک گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کے ریاست شارجہ کے میسلون کے علاقے سے ایک گھر کے کمرے سے 36 سالہ غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس گھر سے لاش برآمد ہوئی تھی اس گھر ہمسائیوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ انکے ساتھ والے گھر سے جس میں ایک بھارتی خاندان رہائش پذیر تھا شدید بدبو آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے فوری کاروائی کی اور گھر کی تلاشی کے دوران انھیں گھر کے کمرے سے ایک بھارتی خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو ایک ماہ پہلے قتل کیا تھا اور اسکی لاش کو ٹھیک طریقے سے دفن نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سارے علاقے میں بدبو پھیل گئی تھی ۔ مزید تحقیقات کے لیے پولیس نے لاش نکال کر فرانزک لیبارٹری بھیج دی ہے ۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون کے شوہر نے اُسکا قتل کیا تھا اور اُسکا قتل کرکے اُسے دفن کرنے کے بعد بچوں سمیت بھارت کی ریاست کیرلا فرار ہو گیا تھا۔