مظفرآباد‘ مختلف تعلیمی اداروں میں بھی اسلحہ کا آزادانہ استعمال

سی ایم ایچ کے سامنے دو گروپوں میں تصادم ، گولیاں چلنے سے پی ایس ایف کا مرکزی رہنما جاں بحق

جمعرات 26 اپریل 2018 13:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں اسلحہ کا آزادانہ استعمال ، ایک طرف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث مختلف تعلیمی اداروں میں بھی اسلحہ کا آزادانہ استعمال ،ْ سی ایم ایچ کے سامنے گزشتہ رات دو گروپوں میں تصادم ، گولیاں چلنے سے پی ایس ایف کا مرکزی رہنما جاں بحق جبکہ ایک زخمی ! ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ! پولیس کی ناقہ بندی کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آسکی ، طلبا و طالبات کی جانب سے شدید احتجاج ،ایس ایس پی سمیت دیگر پولیس آفیسرانوں کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ایم ایچ مظفرآباد اور وزیر اعظم آزادکشمیر کے گھر کے بالکل قریب دو گروپوں میں ہلکی منہ ماری ہوئی جو شدت اختیار کرتے ہوئے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے سی ایم ایچ گونج اٹھا ، فائرنگ کے نتیجے میں پی ایس ایف کا رہنما راجہ قیصر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس سے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ، جس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ طلبا و طالبات نے سی ایم ایچ روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ، ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا جبکہ آج ڈگری کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات راجہ قیصر کے قتل پر شدید احتجاج کریں گے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس شہریوں سمیت طلبا و طالبات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے ، آئی جی آزادکشمیرایس ایس پی مظفرآباد سمیت دیگر آفیسرانوں کو معطل کرکے ملزمان کو فوری طور پر گرفتا رکریں بصورت دیگر طلبا و طالبات کا احتجاج جاری رہے گا ۔