کوٹلی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت شاہ کی زیرقیادت World Immunization weekکے سلسلہ میںواک کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 15:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت شاہ کی زیرقیادت World Immunization weekکے سلسلہ میںواک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں محمدکامران گورسی اسسٹنٹ ڈائریکٹرسرویلنس ،تنویرحسین صدرپیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن، محمد شفیعDSV ضلع کوٹلی،ڈاکٹر مسرت سردار A.D ٹریننگ، جویریہ مشتاق A.D M&E،سید تنویر حسین شاہ ،،محمدپرویز،عاقب شفیع ،فضل حسین،سٹاف DHOآفس کے علاوہ نمائندگان الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ،معززین شہر اورعوامی نمائئندے اور ملازمین محکمہ صحت عامہ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر DHO ڈاکٹرسید شفقت حسین شاہDHO نے شرکاء اور نمائندگان پریس کو ضلع کوٹلی میںWorld Immunization weekکے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کومعتدی امراض سے بچانے کیلئے ہمیں ایک قومی،مذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نہ صرف حکومت، محکمہ صحت عامہ بلکہ ہر فرد ہر شہری اور ملازم کی اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہWorld Immunization week کے دوران ضلع کوٹلی میں39 یونین کونسلزمیں65فکسڈ سنٹرموجود ہیں ۔ والدین اپنی زمہ داری نبھائیں اور اپنے سال سے کم عمر بچوں کو تمام حفا ظتی ٹیکہ جات کے ساتھ ساتھ ہر NID میں پولیو کے قطرے بھی پلوائیں۔ انھوں نے عوام الناس، سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ گھر گھر آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرکے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلوائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر کوٹلی نے کہا کہ آزاد کشمیرکے داخلی اور خارجی راستوں ، شہری اور دہی علاقوں میں پولیو ٹیمز کی انتھک محنت اور محکمہ صحت عامہ کی بہتر حکمت عملی کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون سے پولیو مہم کامیاب رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ، محکمہ صحت عامہ کی کامیاب حکمت عملی اور پولیو ٹیموں کی انتھک محنت کی وجہ سے ابھی تک آزاد کشمیر میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

عوام الناس کے تعاون کے بغیرپولیوکا مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکتااس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں محکمہ صحت عامہ کی پولیو ٹیموں سے بھرپور اور مکمل تعاون کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :